کراچی میں عید پر بھی شہری غیر محفوظ، کرائم رپورٹر کے گھر سوا کروڑ کی ڈکیتی

لیاقت آباد میں نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر خرم گلزار کے گھر نقب زنی، آئی جی سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

Karachi میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی شہری جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ نہ رہ سکے۔ Federal B Area کے علاقے عزیز آباد میں مسلح ڈاکو دن دیہاڑے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سوا کروڑ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، جبکہ دوسری جانب Liaquatabad میں نجی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر کے گھر چوری کی واردات پیش آئی۔

ایکسپریس کے مطابق عزیز آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں موٹر سائیکلوں پر سوار نصف درجن سے زائد ڈاکو اسلحے کے زور پر ایک گھر میں داخل ہوئے۔ گھر کے مکین مرزا محمد بیگ نے بتایا کہ واردات کے وقت قصائی قربانی کے جانور کا گوشت تیار کر رہے تھے، اسی دوران ملزمان وہاں پہنچے جن میں بعض نے آن لائن بائیک رائیڈر جیسا ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔

متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکوؤں نے پہلے قصائی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور پھر مالک مکان سے گراؤنڈ فلور پر موجود ان کے گھر کا دروازہ کھلوایا۔ ملزمان گھر میں داخل ہوکر الماری سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق لوٹے گئے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ واردات میں اندرونی مخبری کا شبہ ہے کیونکہ ڈاکوؤں نے صرف اسی الماری کی تلاشی لی جہاں زیورات اور نقدی رکھی گئی تھی۔ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اہل خانہ کے موبائل فون ایک جگہ جمع تو کیے مگر ساتھ نہیں لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زیورات متاثرہ خاندان کی بیٹی نے رکھوائے تھے جو اس وقت حج پر گئی ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کچھ اہم شواہد ملے ہیں جن کی مدد سے ملزمان تک جلد پہنچنے کی امید ہے۔

دوسری جانب Liaquatabad ڈاک خانے کے قریب نجی ٹی وی چینل کے کرائم رپورٹر اور کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے سابق انفارمیشن سیکریٹری خرم گلزار کے گھر نامعلوم ملزمان نے تالے توڑ کر طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چرا لیا۔ واردات کی اطلاع پر سپر مارکیٹ تھانے کی پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے۔

کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے واردات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق Javed Alam Odho نے نجی ٹی وی رپورٹر کے گھر نقب زنی اور صحافی عامر سپرو سے ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ صحافیوں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Check Also

جناح اسپتال میں واش روم میں بچے کی پیدائش کی ویڈیو وائرل،انتظامیہ نے الزامات مسترد کردیے

اسپتال انتظامیہ کا مؤقف، بچہ لیبر روم میں پیدا ہوا، سوشل میڈیا دعوے بے بنیاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *