کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار

پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اعلامیہ معطل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو 10 روز میں صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستیں دوبارہ سیاسی جماعتوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائی کورٹ نے دوبارہ سیٹوں کی تقسیم تک مخصوص نشستوں پر حلف برداری سے بھی روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن 10 روز میں تمام سیاسی جماعتوں کو سن کر فیصلہ کریں۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *