کراچی (پبلک پوسٹ )
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر شہریوں کو یہ نظر آئے کہ ٹریفک جرمانوں سے حاصل ہونے والی رقم سڑکوں اور ٹریفک سگنلز کی بہتری پر خرچ ہو رہی ہے تو وہ خوشی سے جرمانہ ادا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ٹریفک کے بنیادی انتظامی ادارے، ٹریفک انجینئرنگ بیورو، کو برسوں سے فعال نہیں کیا گیا، جس کے باعث ٹریفک مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے ٹریفک نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے میئر کراچی، کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے مشترکہ طور پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو “کراچی ٹریفک مینجمنٹ کمپنی” (KTMC) کے قیام کی باضابطہ سفارش پیش کر دی ہے۔
پیر محمد شاہ کے مطابق مجوزہ کمپنی میں ٹریفک انجینئرنگ اور ٹریفک مینجمنٹ میں گریجویٹ یا ماسٹرز ڈگری کے حامل ماہرین شامل کیے جائیں گے، تاکہ سائنسی بنیادوں پر ٹریفک پلاننگ اور نظام کی بہتری ممکن ہو سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کمپنی کے قیام سے کراچی کے ٹریفک مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔
THE PUBLIC POST