حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف،پیٹرول اور ڈیزل 22، روپے سستا

شہباز شریف کا کہنا ہے عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوامی ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول سبسڈی بھی فراہم کی گئی۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *