صدر مملکت کا مورو میں کارکنوں سے خطاب، 14 سال کی جدوجہد اور مطالعے کا ذکر
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 14 سال کتابیں پڑھتا اور سوچتا رہا ہوں، تب جا کر قوم کو گوادر پورٹ دیا، اور اب یہی منصوبہ پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ لوگ اکثر ان سے پوچھتے ہیں کہ انہیں اتنی باتیں کیسے معلوم ہیں، جس پر وہ جواب دیتے ہیں کہ عام طور پر پی ایچ ڈی تین سال میں مکمل ہوتی ہے لیکن وہ 14 سال تک “پی ایچ ڈی” کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طویل سیاسی جدوجہد، مطالعے اور تجربات نے انہیں ملکی معاملات کو بہتر انداز میں سمجھنے کا موقع دیا۔
صدر مملکت نے اپنے خطاب میں گوادر پورٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کی معیشت اور ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔
THE PUBLIC POST