کراچی ،عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہونے کا انکشاف

زیادہ گوشت کھانے سے عید کے تینوں دن اسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی انچارج سول اسپتال ڈاکٹرعمران کا کہنا ہے کہ عید کے دوسرے روز 100 سے زائد مریض الٹی، پیٹ درد کی شکایات کے ساتھ سول اسپتال پہنچے جبکہ عید کے تیسرے روز معدے کے امراض میں مبتلا 100 سے زائد مریض آئے۔

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب جناح اسپتال میں بھی عید کے پہلے روز پیٹ کے امراض کا شکار 50سے زائد مریض آئے، ایمرجنسی انچارج سول اسپتال عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ زیادہ گوشت، کم پانی، غیر متوازن خوراک سے قے، اسہال اور بدہضمی کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔

اسی حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پانی کا کم استعمال نظام ہاضمہ پر بوجھ ڈال سکتا ہے، گوشت کے ساتھ سلاد، سبزیاں اور پانی کا زیادہ استعمال معدے کے مسائل سے بچا سکتا ہے۔

Check Also

سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *