امریکا اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز مندی

امریکا، اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر دو ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم اب 100 انڈیکس 381 پوائنٹس اضافے سے 157514 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 اور جاپان کی منڈیوں میں 3 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔ منگل کو امریکی مارکٹس میں بھی منفی رجحان رہا۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، برینٹ خام تیل 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالر اضافے سے5 ہزار 176 ڈالر ہو گئی۔ یورپ میں بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Check Also

پاک فوج نے قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج سائٹس کو تباہ کر دیا: سیکیورٹی ذرائع

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی کارروائی میں قندھار ایئر فیلڈ آئل اسٹوریج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *