کامیڈی کا شہزادہ سلیم آفریدی اور ورسٹائل سلیم شیخ کی جوڑی اسٹیج پر دھوم مچائے گی، مہک نور، انوشہ راجہ، گلزار چانڈیو، فلک شرمیلا، راجہ بابو نمایاں ہیں
کراچی(شوبز رپورٹر) حیدرآباد کے تھیٹر حلقوں میں اس وقت سب سے زیادہ چرچا “سلیم کا تماشہ” کا ہے معروف پروڈیوسر، ڈائریکٹر خیال خان کے بینر تلے پیش ہونے والا یہ سہ روزہ اردو کامیڈی فیملی کھیل 10، 11 اور 12 جون کو ممتاز مرزا آڈیٹوریم، فل اے سی، سندھ میوزیم قاسم آباد میں پیش کیا جائے گا ڈرامے کے رائٹر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلیم آفریدی ہیں، جو خود اسٹیج کے کامیڈی کا شہزادہ کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ان کے ساتھ سلیم شیخ کی جوڑی نے ماضی میں کئی بار ہاؤس فل شو دیے ہیں، اور اس بار بھی ناظرین کو بھرپور تفریح کی امید ہے مضبوط تیز رفتار کاسٹ میں ورسٹائل ایکٹرس کراچی تھیٹر کی شہزادی مہک نور، ہرفن مولا گلزار چانڈیو، راجہ بابو، انوشہ راجہ، فلک شرمیلا، شمائل، مہتاب جنگی اور دیگر فنکار شامل ہیں ڈرامے کی کہانی روزمرہ کے مسائل کو مزاح کے آئینے میں دکھاتی ہے، جبکہ مکالمے حیدرآباد کی مقامی بولی اور مزاج کے مطابق رکھے گئے ہیں تاکہ فیملی ناظرین باآسانی جڑ سکیں پروڈیوسر، ڈائریکٹر خیال خان کا کہنا ہے کہ “سلیم کا تماشہ” کا مقصد حیدرآباد میں معیاری اردو تھیٹر کو دوبارہ فروغ دینا ہے فل اے سی آڈیٹوریم، بہتر روشنی اور آواز کے انتظامات کے ساتھ اس کھیل کو شہر کے ناظرین کے لیے ایک تہوار کی شکل دی جارہی ہے ٹکٹ کی پیشگی بکنگ شروع ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ تینوں روز تمام شوز ہاؤس فل جائیں گے تھیٹر حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر “سلیم کا تماشہ” کو وہی پذیرائی ملی جس کی توقع ہے، تو یہ حیدرآباد تھیٹر کے لیے ایک نئی کامیابی کی تاریخ رقم کرے گا
THE PUBLIC POST