فرنچ اوپن: آرینا سبالینکا نے ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا نے فرنچ اوپن میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے جاپان کی ناؤمی اوساکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

رولانڈ گیروس میں کھیلے گئے خواتین کے نائٹ سیشن مقابلے میں سبالینکا نے سخت مقابلے کے بعد 5-7 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے آغاز میں اوساکا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 کی برتری حاصل کر لی، تاہم بیلاروس سے تعلق رکھنے والی سبالینکا نے جلد ہی شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔

پہلے سیٹ کے اختتامی لمحات میں انہوں نے اہم بریک حاصل کر کے برتری اپنے نام کی۔

دوسرے سیٹ میں بھی سبالینکا نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور 3-3 کی برابری کے بعد فیصلہ کن بریک حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

کامیابی کے بعد انہوں نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مائیکل جیکسن کی ’مون واک‘ کا مظاہرہ بھی کیا۔

کوارٹر فائنل میں سبالینکا کا مقابلہ روس کی ڈیانا اشنائیڈر سے ہوگا جنہوں نے امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز کو شکست دی ہے۔

دوسری جانب روس کی انا کالنسکایا بھی سخت مقابلے کے بعد اناستاسیا پوٹاپووا کو ہرا کر اپنے کیریئر میں پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

Check Also

پی سی بی کا ’چاچا کرکٹ‘ کو شاندار خراج عقیدت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور اور پرجوش سپورٹر ’چاچا کرکٹ‘ نے رواں سال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *