غیر قانونی کلینک کیس، ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

غیر قانونی کلینک سے متعلق مقدمے میں سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو عدالت سے اہم ریلیف حاصل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے عبوری ضمانت کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کیا، جس پر اسپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 15 اپریل تک منظور کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی جاری کی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اس سے قبل منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں بھی ضمانت پر ہیں، جبکہ ان کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ سیل اور اینٹی کرپشن سرکل میں مزید مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *