ملیر سعود چورنگی پر معذور افراد کا احتجاج،طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی: ملیر کے علاقے سعود چورنگی پر معذور افراد نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور بجلی کی مسلسل بندش پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرے میں شریک افراد وہیل چیئرز پر سوار تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں، خصوصاً معذور افراد، بزرگوں اور بچوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی مبینہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی بار بار اور طویل بندش روزمرہ زندگی، کاروبار اور گھریلو معمولات کو بری طرح متاثر کر رہی ہے، جبکہ معذور افراد کو خصوصی طور پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کے باعث علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، تاہم بعد ازاں صورتحال معمول پر آ گئی۔ مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *