جےیوآئی کے رہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے رہنما حافظ حمداللہ لاپتہ ہوگئے۔

حافظ حمداللہ کے صاحبزادے حافظ خلیل نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والد صاحب کا نمبر ساتھیوں سمیت بند آرہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ حافظ حمداللہ کا آج سنجاوی میں پروگرام تھا وہاں شرکت کیلئے گئے تھے ، کچھ گھنٹوں سے والد صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ۔

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا ڈپٹی کمشنر زیارت سے رابطہ ہوا ہے، ڈی سی زیارت نے کہاکہ حافظ حمد اللہ صاحب محفوظ مقام پر ہے ۔

Check Also

خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *