اکشے کمار کی 13سالہ بیٹی کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم مہینوں بعد گرفتار

معروف بھارتی اداکار اکشے کمار کی 13 سالہ بیٹی کو آن لائن گیم کے دوران ہراساں کرنے کے کیس میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ سال اکتوبر میں سامنے آیا، جب اداکار نے بتایا کہ ایک نامعلوم صارف نے کھیل کے دوران ان کی بیٹی سے نامناسب تصاویر کا مطالبہ کیا۔ بچی نے فوراً گیم بند کر کے والدہ کو اطلاع دی۔

اکشے کمار نے کہا کہ ایسے واقعات بچوں کو بلیک میلنگ جیسے جرائم کی طرف لے جا سکتے ہیں، اس لیے ڈیجیٹل آگاہی انتہائی ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائبر سیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ممکنہ متاثرین کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔

یہ کیس اب تعلیمی اداروں میں سائبر سیکیورٹی آگاہی کے طور پر بھی پیش کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کو آن لائن خطرات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

Check Also

ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی ہوگئی، رپورٹس میں دعویٰ

امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *