طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، اللّٰہ نےحادثے سے محفوظ رکھا: اداکار قیصر خان نظامانی

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، اس پرواز میں ٹی وی کے معروف اداکار قیصر نظامانی بھی سوار تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی آرہی تھی، طیارے سے پرندہ ٹیک آف کے وقت ٹکرایا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے ٹیک آف ملتوی کرکے طیارے کو رن وے پر ہی روک لیا۔

طیارے میں سوار معروف اداکار قیصر خان نظامانی کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا، اللّٰہ تعالیٰ نے حادثے سے محفوظ رکھا۔

قیصر خان نظامانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پائلٹ کی حاضر دماغی کے باعث طیارہ حادثے سے محفوظ رہا۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *