ایرانی میزائل اور ڈرون حملہ، کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تباہی،ایک شخص ہلاک 63 افراد زخمی

کویت کی وزارتِ صحت کے مطابق بدھ کی علی الصبح ایران کی جانب سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے گئے مبینہ میزائل اور ڈرون حملے میں کم از کم 63 افراد زخمی ہو گئے، جن میں ایئرپورٹ کا عملہ اور مسافر بھی شامل ہیں۔

کویتی وزارتِ خارجہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے سے ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ متعدد سفارتی مقامات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی اور امدادی اداروں نے متاثرہ علاقوں میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

کویتی حکام نے حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ ایئرپورٹ اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی اور سلامتی کے خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Check Also

فٹبال میچ کے دوران طوطے کا کھلاڑیوں پر حملہ،ریفری کو کھیل روکنا پڑ گیا

برازیل میں جاری انڈر 15 فٹبال میچ کے دوران ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *