نائلہ راجہ کا عماد وسیم کیلئے رومانوی سرپرائز، سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم کی شریکِ حیات نائلہ راجہ کی جانب سے اپنے شوہر کے لیے دیا گیا ایک رومانوی اور منفرد سرپرائز سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو گیا ہے، تاہم اس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائلہ راجہ، جو ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم پہنچیں تاکہ عماد وسیم کو اچانک خوشگوار حیرت میں مبتلا کر سکیں۔

اگرچہ اس موقع پر عام شائقین کے داخلے پر پابندی عائد تھی، اس کے باوجود وہ میچ دیکھنے میں کامیاب رہیں اور بعد ازاں اس یادگار لمحے کی ویڈیو (ریِل) بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

نوبیاہتا جوڑے نے گراؤنڈ میں ایک ساتھ تصویر بھی بنائی، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔

تاہم ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے نائلہ راجہ کے اقدام پر تنقید کی، جبکہ ایک بڑی تعداد نے اس کے برعکس رائے دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی نجی زندگی پر اس نوعیت کی تنقید مناسب نہیں، اور ہر فرد کو اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

Check Also

پنجاب: میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی،آرڈیننس منظور

قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب اسمبلی نے کم عمری کی شادی کے خلاف ایک اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *