کراچی: جناح اسپتال کے زہر خورانی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں واقع جناح اسپتال کے زہر خورانی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وارڈ میں موجود مریضوں اور طبی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان جناح اسپتال کے مطابق آگ وارڈ میں نصب ایئرکنڈیشنر میں لگی، تاہم اسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا۔

ترجمان ڈاکٹر وقاص خان نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ آگ لگنے سے کچھ مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لے کر معمول کی سرگرمیاں بحال کر دیں۔

Check Also

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں اچانک گر گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *