کراچی پورٹ پر صفائی مہم،16 ہزار کلو سے زائد کچرا برآمد

کراچی پورٹ پر جاری صفائی مہم کے دوران 16 ہزار 430 کلوگرام سے زائد کچرا جمع کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کے پیش نظر مستقل صفائی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وزیر بحری امور کے مطابق صفائی مہم کے دوران ایسٹ وارف، ویسٹ وارف اور بوٹ بیسن جیٹی پر خصوصی آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ اس آپریشن میں مجموعی طور پر 54 کشتیوں اور 164 اہلکاروں نے مختلف شفٹوں میں حصہ لیا۔

جمع کیے گئے کچرے کو ماحولیاتی قوانین کے مطابق محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا تاکہ بندرگاہ کے ماحول کو صاف اور بہتر بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق آئندہ بھی اس نوعیت کی صفائی مہمات تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

Check Also

محسن نقوی سے ملاقات میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی ، سہیل آفریدی

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے حوالے سے علیمہ خان کے بیان پر وزیراعلیٰ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *