یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) نے خواتین کے ایتھلیٹکس مقابلوں کی براہِ راست کوریج کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔
یہ رہنما اصول خواتین ایتھلیٹس سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں جن کا مقصد کھلاڑیوں کی غیر ضروری جنسی نوعیت کی عکاسی سے بچنا اور زیادہ باوقار نشریات کو فروغ دینا ہے۔
برطانوی اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی پول والٹر ہولی بریڈشا نے بتایا کہ مقابلوں کے دوران بعض کیمرا اینگلز اور سلو موشن مناظر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر ہراسانی اور نامناسب ویڈیوز کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کے مطابق کئی مواقع پر کھلاڑی اپنی کارکردگی کے بجائے کیمروں کے زاویوں کے بارے میں فکر مند رہتے ہیں۔
سربیا کی اولمپک لانگ جمپر ایوانا اسپانووچ نے بھی کہا کہ کچھ کیمرا اینگلز نہ صرف مقابلوں کے دوران بے چینی پیدا کرتے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔
نئی ہدایات میں ہائی جمپ اور پول والٹ جیسے مقابلوں میں نیچے سے کیمرہ لگانے یا غیر ضروری سلو موشن ری پلے دکھانے سے گریز کی سفارش کی گئی ہے۔
اگست میں برمنگھم میں ہونے والی یورپی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ان اصولوں پر عمل کیے جانے کا امکان ہے
THE PUBLIC POST