حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وائٹیلیٹی بلاسٹ میں لائسیسٹرشائر کے خلاف میچ میں حسن علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران انہوں نے بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 350 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے بہترین بولر حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 243 میچز میں انجام دیا اور افغان اسپنر راشد خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

راشد خان نے 350 وکٹوں کا ہندسہ 251 میچز میں مکمل کیا تھا۔

اس نئی کامیابی کے بعد کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی کے ساحل ہاکس بے اور کورنگی ندی میں پکنک منانے آئے 8 افراد ڈوب گئے

کراچی : ہاکس بے اور کورنگی ندی میں پکنک مناتے ہوئے آٹھ افراد ڈوب گئے، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *