کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر بھانجے اورماموں کو فائرنگ کرکے قتل اور دوسرے ماموں کو زخمی کردیا گیا۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان لڑکی کو اپنے ہمرہ لیکر فرارہوگئے، پولیس نے مقتولین کو پناہ دینے والے کو حراست میں لیکرشامل تفتیش کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں ناردرن بائی پاس گلشن چوک محمد خان کالونی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد موقع پرجاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کردیا، فائرنگ سے جاں بحق وزخمی افراد کو فوری چھیپا ایمبولنس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ شمن علی ولد عبدل اور40 سالہ محمد اسحاق حسین ولد بالاج جتوئی اورزخمی کی شناخت 45 سالہ حبیب ولد بالاج جتوئی کے نام سے کی گئی۔