کراچی: شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والے ملزمان گرفتار

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لفٹ کے بہانے لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران وارداتوں میں ملوث ملزمان محمد کامران ولد محمد آصف اور محمد اسد ولد محمد انعام کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے کار نمبری CAS-695 کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہریوں کو لفٹ دینے کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھاتے اور بعد ازاں اسلحے کے زور پر انہیں لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، پولیس ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Check Also

انمول پنکی صرف ایک مہرہ ہے، اصل شخص کو بچایا جا رہا ہے، نبیل گبول

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ انمول پنکی صرف ایک مہرہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *