بیرونِ ملک موجود یوٹیوبر رجب بٹ کا اپنے اوپر حملہ ہونے کا دعویٰ

پاکستانی یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر حملہ ہوا ہے، وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کچھ گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر نئی ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں۔

رجب بٹ کا اپنی ویڈیو میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑی دکھاتے ہوئے بتانا ہے کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے۔

مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو میں قسمیں کھاتے ہوئے مداحوں کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ کوئی پرینک نہیں کر رہے، نہ ہی کوئی شیخیاں مار رہے ہیں، ان پر واقعی شدید حملہ ہوا ہے۔

رجب بٹ کا کہنا ہے کہ حملہ بہت شدید تھا، نقصان بھی بہت زیادہ ہوا ہے، میں آنے والے دو سے تین دن میں مکمل وی لاگ شیئر کروں گا اور تفصیل سے بتاؤں گا کہ کیا ہوا ہے اور کتنا نقصان ہوا ہے۔

Check Also

ماورا حسین کی سالگرہ کی دلکش تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اپنی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھنے والی ماورا حسین 33 سال کی ہوگئیں اور خوشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *