حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ،مٹی کا تیل اور ڈیزل سستا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Check Also

مستونگ ، کسٹم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ، 35 افراد زخمی ، 100 گاڑیاں جل گئیں

مستونگ میں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *