سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عمران اسماعیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

عمران اسماعیل تھانہ بارہ کہو کے مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

Check Also

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کےمعاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے معاملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *