کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا گرمی اور حبس میں مزید کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر اور کھارادر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی دیکھنے میں آئی جس سے سڑکوں پر موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔

اسی طرح شاہراہ پاکستان، لیاقت آباد، عزیز آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف حصوں میں بھی ہلکی بارش نے موسم کو سہانا بنا دیا۔

شہریوں کی خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مختلف مقامات پر چہل قدمی اور آمدورفت میں اضافہ دیکھا۔

Check Also

محکمہ خزانہ کا ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ

قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے اپنے ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *