ملک بھر میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تعلقہ محکمے نے قیمتوں میں کمی کے لیے ابتدائی ورکنگ تیار کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پٹرول فی لیٹر 36 پیسے، ڈیزل 11 روپے 85 پیسے، مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گی، جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
اس کمی سے عوام کی آمدنی پر مثبت اثر پڑنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف فراہم ہونے کی توقع ہے۔
THE PUBLIC POST