وفاقی حکومت کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے کا امکان

وفاقی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کرنے کا امکان ظاہر کر دیا۔

عید کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا۔

عید کے تیسرے دن 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل اور اکنامک سروے جاری کرنے کا شیڈول ہے۔

وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آزادکشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جاتی ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس دن بھر جاری رہتا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *