پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ذیقعدکا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔

اس سلسلے میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے ٹیلی فون کے ذریعے مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔

یکم ذیقعد کل بروز منگل 29 اپریل 2025 کو ہوگی۔

Check Also

پنجاب میں صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات، ساڑھے 18 ارب کا مفت علاج فراہم

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے شعبہ صحت میں انقلابی اور تاریخی اقدامات کو عملی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *