پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ

کراچی(پبلک پوسٹ)شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔

پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں۔

برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔

پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔

ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ رہی ہیں۔

ایشیائی ملکوں تک پاکستانی کارگو کی شپنگ پر فی کنٹینرز 300 ڈالر جبکہ افریقا اور یورپ کے لیے 800 ڈالر تک اضافہ کیا گیا۔

Check Also

انمول عرف پنکی گردوں کی تکلیف کے باعث ایس آئی یو ٹی منتقل کی جائے گی کراچی پولیس سے خصوصی اسکواڈ، لیڈی پولیس اور اے پی سی طلب

کراچی میں منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو گردوں کی تکلیف کے باعث سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *