بھارت میں پیسے نہ ملنے پر پاکستانی شہری کی لاش روک لی گئی، ماں غم سے نڈھال

پنلک پوسٹ نیوز
دل اور پھیپھڑوں کے مرض کا شکار بلوچستان کا رہائشی دوران علاج بھارتی شہر چنئی میں چل بسا، اسپتال حکام نے بقایات جات کی ادائیگی تک لاش دینے سے انکار کردیا، ماں نے حکومت پاکستان سے مدد مانگ لی۔

رپورٹ کے مطابق چنئی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ایک ماں اپنے بیٹے کی میت کے لیے فریاد کرنے لگی جس کا درد بھرا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا۔

بلوچستان کا 23 سالہ سید اریان شاہ، دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو کر علاج کے لیے بھارتی شہر چنئی گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسا۔

حکومت بلوچستان نے اس کے لیے علاج کے لیے تین کروڑ روپے دیے مگر یہ رقم ناکافی رہی اب بھارتی اسپتال بقایا جات کی آڑ میں میت روک کر انسانیت سوز سلوک کر رہا ہے۔

غم سے نڈھال ماں نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ فوری مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کی میت لے کر وطن واپس آسکے۔

Check Also

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پرحملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *