صرف ایک ریل سے 76 لاکھ بھارتی روپے،انفلوئنسر اوری نے اپنی ہوشربا کمائی بتادی

معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اورہان اوترامانی، جو اوری کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی ڈیجیٹل شہرت اور آمدن سے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

اوری نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک انسٹاگرام ریل سے انہیں 76 لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ ملا، جبکہ ان کی زیادہ تر آمدن برانڈز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے حاصل ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار نے بتایا کہ وہ مختلف تقریبات، جن میں ڈنر، شادیاں اور سالگرہ کی محافل شامل ہیں، میں شرکت کے لیے 15 سے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ لیتے ہیں۔

اوری نے اپنے منفرد انداز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ انہیں ایک ’تجربے‘ کے طور پر تقریبات میں مدعو کرتے ہیں، جہاں وہ مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور اپنے مخصوص انداز و پوز کے ذریعے تقریب کو یادگار بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں شہرت بھی ایک کاروبار بن چکی ہے اور مضبوط ذاتی برانڈنگ کے ذریعے نمایاں آمدن حاصل کی جا سکتی ہے۔

اوری نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے مالی معاملات ان کے والدین دیکھتے ہیں اور فی الحال وہ اپنی زندگی کے اس پہلو میں زیادہ تبدیلی لانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Check Also

یوکرین کا ماسکو پر ڈرونز اور میزائل سے بڑا حملہ،اہم آئل ریفائنری آگ کی لپیٹ میں آگئی

کیف/ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک بار پھر شدت آ گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *