سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج 28 فروری کو مغرب کے بعد رمضان المبارک کا چاند تلاش کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے عوام کو ہدایت کی ہے چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔

Check Also

ایران کے کویت، بحرین، اردن، عراق میں امریکی اڈوں پر حملے، کئی ہیلی کاپٹر و ڈرونز تباہ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت، بحرین، اردن اور عراق میں امریکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *