سندھ میں ریکارڈ پیداوار کے باوجودگندم، آٹے کی قیمت بڑھ گئی

سندھ میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی بوری میں 3 ماہ کے دوران 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آٹا چکی مالکان کے مطابق مارچ اور اپریل میں 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت 7 ہزار 800 روپے تھی جبکہ جولائی میں قیمت 11 ہزار 800 روپے تک ہوگئی ہے۔

چکی مالکان کے مطابق اضافے کے بعد 135 روپے کلو میں فروخت آٹا 145 روپے ہوگیا ہے۔

Check Also

سانحہ بلدیہ فیکٹری: سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کر دیے، استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، تفصیلی فیصلہ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *