جاپان کا معروف ہوائی اڈہ کانسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ گزشتہ تین دہائیوں سے سمندر میں بتدریج دھنس رہا ہے، تاہم جاپان نے اسے بند کرنے کے بجائے اس کے ساتھ ایک نیا مصنوعی جزیرہ بھی تعمیر کر لیا ہے۔
یہ ایئرپورٹ 1994 میں اوساکا کی خلیج میں ساحل سے تقریباً 5 کلومیٹر دور قائم کیا گیا تھا، جس پر تقریباً 20 ارب ڈالر لاگت آئی۔ ابتدائی اندازوں کے برعکس، جزیرہ 16 فٹ کے بجائے اب تک تقریباً 45 فٹ تک نیچے جا چکا ہے۔
عمارت کو متوازن رکھنے کے لیے جدید ہائیڈرولک نظام نصب ہے، جبکہ باقاعدہ دیکھ بھال کے ذریعے اس کی سطح کو برابر رکھا جاتا ہے۔ رن ویز کو بھی لچکدار مواد سے تیار کیا گیا ہے تاکہ زمین کی حرکت کا اثر کم ہو۔
حیران کن طور پر 2007 میں اسی مقام پر ایک دوسرا جزیرہ بھی تعمیر کیا گیا، جو پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے دھنس رہا ہے۔ اس کے باوجود جاپان مسلسل بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے اس منصوبے کو فعال رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
THE PUBLIC POST