عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی پر طنز

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر طنز پر مبنی ٹوئٹ کردیا۔

صوبائی وزیر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کے پی کے میں گٹر کا ڈھکن لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں شیئر کی ہیں، جس میں کے پی حکومت کے ایک پوسٹر میں سہیل آفریدی کی بھی دو مختلف تصاویر بنی ہوئی ہیں۔

ٹوئٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ارے واہ اتنی ترقی ہورہی ہے تبدیلی کے صوبے میں؟ ہمیں پتا ہی نہیں چلا۔ ماشااللہ۔ ‏خوامخواہ تنقید ہوتی ہے کام نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھیں گٹر لگنے سے پہلے اور بعد کی تصویریں جاری ہو گئی ہیں۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *