خلیج بنگال میں ہوا کم دباو،کراچی میں بارش ہوگی یا گرمی مزید بڑھے گی؟

کراچی: خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو اس وقت بھارت کی بالائی فضاؤں میں موجود ہیں جس کے زیر اثر پیر 6 جولائی کو کراچی میں درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ ہوا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوائیں ساکن ہونے کے نتیجے میں شدید حبس محسوس کیا جائے گا۔

کراچی میں بھارت سے منسلک سسٹم کے زیر اثر 2 روز تک گرمی میں کچھ اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب دو روز کے دوران گرمی زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ کراچی میں ہوائیں مکمل بند ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے اور فی الوقت بارش ہونے کی بھی کوئی توقع نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سسٹم کے اثرات ختم ہونے کے بعد موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

عمران خان کی قید تنہائی، جیل میں خلاف قانون سلوک کے سنگین الزامات نظر انداز نہیں کر سکتے، عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *