رمیز راجہ کی شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر انتظامیہ پر کڑی تنقید

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر موجودہ انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔


رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کپتان کی تبدیلی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی نے شان مسعود کو معمولی سکواڈ کا کپتان بنا کر قربانی کا بکرا بنا دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اگر میں شان مسعود کی جگہ ہوتا تو باقاعدہ تحریری شکایت درج کرواتا، جب آپ کو مسلسل اوسط درجے کا گروپ دیا جائے تو مختلف نتائج کی توقع کیسے کر سکتے ہیں؟ اگر سکواڈ کا معیار ہی اچھا نہیں ہے تو کپتان لامحالہ اس کا ذمے دار ہے۔

سابق کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لیے منتخب کیے جانے والے سکواڈ پر بھی غور کیا اور خبردار کیا کہ بابر کو بھی انہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن سے شان مسعود کو دو چار کیا گیا۔

Check Also

ورسٹائل ایکٹرس سپنا غزل اپنے فنی کیرئیر کے عروج پر، بیک وقت کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں

گیارہ جولائی کو تھیٹر پلے “لاخاص” اور ماہ اگست میں “کہہ دے میں تیری آں” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *