کراچی؛ اردو یونیورسٹی کےکیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: گلشن اقبال میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں ملزمان کو عدنان اختر کی ریکی کرتے اور فائرنگ کرکے واپس فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے

تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی تھانے کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں واقع نظارت کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے کیمپس افسرعدنان اختر کو شدید زخمی کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

شدید زخمی کیمپس افسر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان کو عدنان اختر کی ریکی کرتے اور فائرنگ کرکے واپس فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل چلانے والے ملزم نے سر پر ہیلمٹ اور فائرنگ کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگایا ہوا ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیمپس افسر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا ہے تاہم پولیس واقعے کے حوالے سے متعلق پہلوؤں پر باریک بینی سے تفتیش کر رہی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی نےملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی نے 5 اگست کو ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *