کراچی ، لیاری گینگ وار کی جانب سے بھتہ خوری کے نئے واقعات شروع ہوگئے

کراچی میں لیاری گینگ وار کی جانب سے بھتہ خوری کے نئے واقعات شروع ہوگئے۔

اطلاع ملی ہے کہ صمد کاٹھیاواڑی گروپ کے کارندوں نے منگھوپیر اور سرجانی میں زیر تعمیر عمارتوں پر فائرنگ کر کے بلڈرز سے بھاری رقوم طلب کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ دیواروں پر کی گئی۔ فائرنگ سے پہلے اور بعد میں بلڈرز کو غیر ملکی فون نمبرز سے بھتے کے لیے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔

Check Also

کراچی میں ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن، کئی موٹر سائیکل سوار گرکر زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش کے بعد سڑکوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *