این سی سی آئی اے نوٹس پر نورین نیازی کا تحریری جواب جمع، الزامات مسترد

اداروں کے خلاف مبینہ قابل اعتراض بیانات کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے نوٹس کا وکیل کے ذریعے تحریری جواب جمع کرا دیا۔

نورین نیازی نے اپنے جواب میں نوٹس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نوٹس میں الزامات اور متعلقہ قانونی شقیں واضح نہیں ہیں۔ انہوں نے این سی سی آئی اے سے شکایت اور الزامات کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تحریری جواب میں نورین نیازی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی اور کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں مکمل تعاون کریں گی تاہم اپنے آئینی و قانونی حقوق محفوظ رکھتی ہیں۔

دوسری جانب نورین نیازی کے وکیل فیصل ملک ایڈوکیٹ نے این سی سی آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوٹس میں ایڈریس بھی غلط درج تھا اور اس کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس کی کاپی فراہم کی جائے اور واضح کیا جائے کہ کس قانون کے تحت نورین نیازی کو طلب کیا گیا ہے۔

وکیل کے مطابق نورین نیازی کا ابتدائی جواب جمع کرا دیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کے لیے چار ہفتوں کی مہلت مانگی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نورین نیازی اس وقت بیرون ملک ہیں، اس لیے فوری پیشی ممکن نہیں۔

فیصل ملک ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ نورین نیازی تمام ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہیں اور ایک محب وطن پاکستانی ہیں، ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہیے۔ نورین نیازی کے بھائی نے ساری زندگی ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کی۔

Check Also

18 سال بعد عاطف اسلم کا نیا البم صبح آئے نا ریلیز کا اعلان

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے تقریباً 18 سال بعد اپنے چوتھے سٹوڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *