پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی ایک پیسے سستا ہوئی، ڈالر 277.91 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Check Also

پی ایس ایل 12، لوکی فرگیوسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے،دیگر فرنچائزز میں بھی بڑے نام شامل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے غیر ملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *