کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کی فاطمہ زاہرہ ویمنز باکسنگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

گلاسگو: سکاٹ لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔


فاطمہ زاہرہ نے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کو یکطرفہ انداز میں شکست دی۔ مقابلے کے دوران پاکستانی باکسر ابتدا ہی سے حریف پر مکمل طور پر حاوی رہیں اور ان کے مسلسل مؤثر حملوں کے باعث ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک کر فاطمہ زاہرہ کو فاتح قرار دے دیا۔

اس کامیابی کے ساتھ فاطمہ زاہرہ نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا۔ یہ مقابلہ پاکستان کے لیے تمغے کی دوڑ میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

Check Also

منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف نگرانی سخت، ایف بی آر کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *