مرینہ خان نے سفید بال چھپانے کے بجائے اپنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟دل چھو لینے والی وجہ جانیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے سفید بال اپنانے کا فیصلہ اپنی والدہ سے متاثر ہو کر کیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں مرینہ خان نے بتایا کہ بچپن میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے اپنی والدہ کو صرف اس لیے دور سے پہچان لیا تھا کیونکہ وہ سفید بالوں والی واحد خاتون تھیں۔ اسی لمحے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی عمر کے ساتھ اپنے قدرتی سفید بال قبول کریں گی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’’مجھے بار بار بال رنگنا کبھی پسند نہیں آیا اور ایک بار رنگنا شروع کرنے کے بعد مسلسل ٹچ اپس کرانے پڑتے ہیں۔ میں ہمیشہ اپنے بالوں کے انداز کے ساتھ تجربات کرتی رہی ہوں کیونکہ مجھے اپنی شکل بدلنے سے کبھی خوف محسوس نہیں ہوا۔‘‘

انہوں نے کراچی کے ایک بازار کا دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے ایک بچے نے پہلے اپنی والدہ سمجھ کر آواز دی مگر قریب آتے ہی معذرت کرتے ہوئے ’آنٹی‘ کہہ دیا، جس پر مجھے اب تک ہنسی آتی ہے۔‘‘

Check Also

پٹرول سستا کرو، لیوی ختم کرو، 7 اگست کو ملک گیر احتجاج ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول سستا کرو، لیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *