لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائیوں کیساتھ الوداعی میچ کی تجویز بھی زیر غور

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد لیونل میسی کے بین الاقوامی مستقبل پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی ہے۔

39 سالہ میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 8 گول اور 4 اسسٹ کے ساتھ ایونٹ کے دوسرے کامیاب ترین اسکورر کا اعزاز حاصل کیا تاہم فائنل میں شکست کے بعد ان کی ممکنہ ریٹائرمنٹ کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔

ارجنٹائن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کے ساتھ رہ سکتے ہیں تاکہ نئی نسل کے کھلاڑیوں کو ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل آسان بنایا جا سکے لیکن وہ اگلا ورلڈ کپ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن ان کے اعزاز میں ایک خصوصی الوداعی میچ منعقد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب سابق اسٹار اینجل ڈی ماریا نے میسی پر زور دیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مؤخر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر کو میسی کے مستقبل کا پیمانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ وہ آج بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مڈفیلڈر لیاندرو پاریڈیس نے بھی امید ظاہر کی کہ میسی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے تاہم حتمی فیصلہ خود میسی ہی کریں گے۔

Check Also

معاشرے میں بار بار شادی کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا:حنا خان کا عامر خان کی تیسری شادی پر تبصرہ

بھارتی اداکارہ حنا خان نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گوری سپراٹ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *