کراچی سے چوری اور چھینی گئی درجنوں گاڑیاں بلوچستان سے برآمد

کراچی: کراچی سے چوری اور چھینی گئی 24 گاڑیاں بلوچستان سے برآمد کرلی گئیں، جنہیں کراچی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس اور ڈی جی سیف سٹی بلوچستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا، جس کے تحت کراچی پولیس اور بلوچستان پولیس کے درمیان ملزمان کا ڈیٹا کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ معاہدے میں ملزمان کی گرفتاریاں اور حوالگی بھی شامل ہے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق معاہدے کے تحت کراچی سے چوری و چھینی گئی 24 گاڑیاں بلوچستان سے برآمد کرلی گئی ہیں اوربرآمد کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان نے کراچی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ برآمد کی جانے والی گاڑیاں شہر قائد کےمختلف علاقوں سے سال 2021 سے سال 2026 کے درمیاں چوری و چھینی گئی تھیں۔ گاڑیوں کے چوری اورچھینی جانے کے واقعات کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کے مطابق برآمدکی جانے والی گاڑیوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ معاہدے کے تحت برآمد شدہ گاڑیاں ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔

Check Also

پنجاب میں ایئر ایمبولینس،سندھ میں سائیکل ایمبولینس چلا دی گئی: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *