سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات سےسانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے:ضیاء لنجار

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہےکہ سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت سانحہ گل پلازہ کے حقائق منظر عام پر لائیں گے۔

ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے گل پلازہ انکوائری کمیشن کی تشکیل پر کہا کہ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا، کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری اور لیز کی قانونی حیثیت کی تحقیقات کرے گا، بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلا میں رکاوٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی کوتاہیوں کا تعین کیا جائے جب کہ کمیشن آگ لگنے کی وجوہات، حالات اور ریسکیو آپریشن کی رفتار کا معائنہ بھی کرے گا۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ غفلت کے مرتکب افسران اوربلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری فکس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیر داخلہ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کمیشن کے لیے تمام سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ متاثرین گل پلازہ کی داد رسی میں تاخیر نہیں کرےگی، سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کی بدولت حقائق منظر عام پر لائیں گے۔

واضح رہے کہ17 جنوری 2026 کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ میں ہولناک آگ لگی تھی جس کی وجہ سے 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

Check Also

طلبہ کو فراہم کی جانیوالی مفت کتابیں واپس لینے کی ہدایت

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم نے سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ کو فراہم کی جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *