شوگرملز مالکان نے معاہدے کے باوجود چینی کی قیمت ایکس ملز کردی ہے، ہول سیل ایسوسی ایشن

کراچی(پبلک پوسٹ)ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم نے کہا ہے کہ شوگرملز مالکان نے حکومتی معاہدے کو ہوا میں اڑا دیا ہے اور 165روپے کے حکومتی معاہدے کے باوجود چینی کی ایکس ملز قیمت 175روپے کردی ہے۔

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم نے کہا کہ شوگر مافیا نے فی کلو چینی کی ایکس مل قیمت 10روپے زائد رکھ کر حکومت کی رٹ کو کھلا چینج دے دیا ہے۔

رؤف ابراہیم کے مطابق شوگرملوں نے 4روز کے بعد منگل کو سپلائی بحال کی ہے لیکن تھوک مارکیٹ میں آج 185روپے فی کلو پر بھی چینی دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 165روپے ایکس ملز فارمولے پر عمل درآمد سے فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت 168روپے جبکہ خوردہ قیمت 172 سے 175روپے ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا چینی کی ایکس ملز قیمتوں کے صرف اعلانات کررہے ہیں لیکن رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہے، محسوس ہوتا ہے کہ حکومت شوگرملوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے گریز کر رہی ہے۔

دریں اثنا ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین فرید قریشی نے بتایا کہ منگل کو فی کلوگرام چینی کی ریٹیل قیمت 200 روپے ہے۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *