کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کا مقدمہ تبدیل کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قائم مقدمہ قتل تبدیل کردیا ہے۔پولیس نے مقدمہ قتل کو قتل بالسبب میں تبدیل کیا ہے۔
اس حوالے سے تفتیشی افسر نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔
چالان کی اسکروٹنی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر اسد اللہ میتلو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر عارف سیتائی نے کی ہے۔ چالان کے مطابق مقدمے سے قتل کی دفعہ کراچی یونیورسٹی کی کیمیکل رپورٹ کی روشی ختم کی گئی ہے۔ کیمیکل رپورٹ سے ثابت ہوتا ہےکہ مرنے والے کی موت نشےکی وجہ سے ہوئی۔
چالان میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والا شخص کون تھا شناخت نہیں ہوسکی۔ مرنے والے کا ڈی این اے بھی نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ قتل کیس میں زیادہ سے زیادہ سزائے موت جبکہ کم سے کم سزا عمر قید ہوتی جب کہ زیر دفعہ 322 قتل بالسبب میں ملزمہ کو دیت ادا کرنے کا کہا جائے گا۔
یاد رہے کہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی پولیس نے مقدمہ قتل درج کیا تھا۔ قتل کی یہ ایف آئی آر لاش ملنے کے ایک ماہ بعد درج کی گئی تھی اور مدعی مقدمہ عدالت کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروا چکا ہے۔
THE PUBLIC POST