پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکیں بند

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر کراچی پریس کلب کے اطراف سڑکیں بند کر دی گئیں۔

سڑکیں بند ہونے کے باعث اطراف کے علاقوں کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک بحال رکھنے کے لیے شہریوں کے لیے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے، ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے تھانہ گلی کی طرف موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو فوارہ چوک سے ایوانِ صدر روڈ اور زینب مارکیٹ کی طرف موڑ دیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کو کوسٹ گارڈ سے پاسپورٹ آفس والی گلی کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *